جلیبی کا طریقہ
اجزا:
شیرے کے لیے :
چینی ایک کلو
پانی دو سو پچاس گرام
جلیبی کے لیے:
خمیر ایک سو گرام
میدہ دو سو گرام
سوڈا ایک چٹکی
پانی ایک سو گرام
تیل تلنے کے لیے
تر کیب:
- شیرے کے لیے: چینی اور پانی ملاکر پکائیں، یہاں تک کہ وہ اُبل جائے۔
- اب اسے چولہے سے اُتار لیں۔
- جیلبی کے لیے: خیمر، میدہ، سوڈا اور ایک سو گرام پانی کو ملا کر مکس کریں اور پیسٹ بنالیں۔
- اب تمام مکسچر کو جلیبی کے کپڑے میں ڈال کرگرم تیل میں جلیبی بنائیں اور انھیں اتنا فرائی کریں کہ وہ دونوں طرف سے براؤن ہو جائیں۔
- پھر انھیں تیار کیے ہوئے شیرے میں ڈال کر سرو کریں۔