Urdu News and Media Website

ثناء میر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بائولر بن گئیں

شارجہ (نیوزنامہ) پاکستانی ٹیم کی آل راؤنڈر ثناءمیر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بائولر بن گئیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 3 وکٹیں لیکر جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل اور سری لنکا کی ششیکالا سری وردنے کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا، ثناء میر نے 113 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شبنم نے 111 اور سری وردنے نے 112 وکٹیں لے رکھی تھیں، ویمنز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز بھارت کی جولن گھوسوامی کو حاصل ہے جنہوں نے 195 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

تبصرے