Urdu News and Media Website

تین انگلیوں سے محروم کیو ی کر کٹر کی شاندار پرفارمنس

نیلسن (سپو ر ٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قابل اعتماد بیٹسمین مارٹن گپٹل کے ایک پاں کی تین انگلیاں نہیں ہیں ۔پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی انہوں نے ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیلی۔13 سال کی عمر میں ایک کی وجہ سے ان کے بائیں پاں کی تین انگلیاں کاٹنا پڑی تھیں،کرکٹ مارٹن گپٹل کا جنون تھا لیکن اس موقع پر انہیں اپنا خواب چکنا چور ہوتا نظر آیا۔اسپتال میں موجود مارٹن گپٹل نے آپریشن سے قبل اپنے والدین سے کہا کہ وہ اس وقت کے کیوی کپتان اسٹیفن فلیمنگ سے ملنا چاہتے ہیں۔اس وقت کے کیوی کپتان اسٹیفن فلیمنگ، مارٹن گپٹل کی خواہش پر ان سے ملنے اسپتال پہنچے، اسٹیفن فلیمنگ نے مارٹن گپٹل کی انگلیاں کٹ جانے کے باوجود ان کی ہمت بندھائی اور کرکٹ جاری رکھنے کی تقلین کی۔ 10 سال بعد مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کیطرف سے ون ڈے ڈیبیو کیا اور سنچری داغ دی، وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے کیوی کھلاڑی بن گئے۔سنچری کے ساتھ ساتھ مارٹن گپٹل ون ڈے میں ڈبل سنچری بھی داغ چکے ہیں۔

تبصرے