Urdu News and Media Website

تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 48.19 ملین پر پہنچ گئی :پی ٹی اے

اسلام آباد (نیوزنامہ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق 2017کے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد بڑھ کر 48.19 ملین ہوگئی ہے۔ صرف دسمبر 2017کے دوران موبائل فون کے صارفین کی تعداد میں 1.18 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد دسمبر 2017کے اختتام پر 144.52 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ نومبر 2017کے اختتام پر یہ تعداد 143.34 ملین ریکارڈ کی گئی تھی ۔

تبصرے