Urdu News and Media Website

تھائی وزیراعظم کا صحافیوں کے سوالات سے بچنے کا انوکھا طریقہ

بنکاک(ما نیٹرنگ ڈ یسک)تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے صحافیوں کے سوالات سے بچنے کا انوکھا طریقہ اپنایا جسے انسانی حقوق کی تنظیم شدید تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیراعظم اور سابق آرمی چیف پرایوتھ چن اوچا نے صحافیوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے اپنے قد و قامت سے ملتے جلتے تقریباً 17 مجسمے تیار کیے ہیںجن میں وزیراعظم مختلف پوز دے رہے ہیں۔گزشتہ دنوں تھائی لینڈ میں بچوں کا دن منایا گیا، اس موقع پر پرایوتھ نے گورنمنٹ ہاؤس میں طویل خطاب کیا جس کے بعد ان کا گتے کا ایک مجسمہ لاکر ان کے برابر میں کھڑا کردیا گیا۔ پرایوتھ نے مجسمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ آپ ان سے سوالات کرسکتے ہیں۔یہ سن کر صحافی ہکے بکے رہ گئے

تبصرے