Urdu News and Media Website

ترک فوج کا پاکستانیوں اور افغانیوں کی غیر قانونی آمد روکنے کیلئے اہم فیصلہ

استنبول(ما نیٹرنگ ڈیسک)ترک فوج نے براستہ ایران پاکستانیوں اور افغانیوں کی غیر قانونی آمد روکنے کیلئےسرحد پر گشت میں اضافہ کر دیا، اضافی گشت سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں بارے میں بھی معلومات میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے براستہ ایران پاکستانیوں اور افغانیوں کی غیر قانونی آمد روکنے کیلئے سرحد پر گشت میں اضافہ کر دیا،۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ چلانے والے ترک فوجی حالیہ چند ہفتوں سے ایران کے راستے غیر قانونی طریقے سے ترکی داخل ہونے والے افغانی و پاکستانی مہاجرین کو پکڑنے کے لیے علاقے میں پہرہ دے رہے ہیں۔دہشت گرد ان کے خلاف کسی کاروائی کی بھی تیاری میں مصروف تھے۔

تبصرے