Urdu News and Media Website

ترکیہ کے البیراک گروپ کی جانب سے سیلاب زدہ پاکستان میں 4,000 خیمے تقسیم

اسلام آباد(نیوزنامہ) ترکیہ کے معروف البیراک گروپ نے ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) اور پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے پاکستان میں آفات سے متاثرہ علاقوں میں 4,000 خیمے بھیجے ہیں جوکہ شدید سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔

البیراک گروپ کے ڈائریکٹر جمیل شین اوجاک کے مطابق البیراک گروپ نے شروع سے ہی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا اور AFAD اور NDMA کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ علاقوں میں از سر نو خیمہ بستیاں تعمیر کیں۔
البیراک گروپ کے ڈائریکٹر جمیل شین اوجاک کا کہنا تھا کہ ہم نے سیلاب زدگان کو 4,000 خیمے فراہم کرنے کے لیے اپنی مدد فراہم کی۔ ہم نے اس حقیقت پر خاص توجہ دی ہے کہ بھیجے گئے m2 16 اور m2 12کے خیمے سیلاب زدگان کو مہیاکیئے جائیں جو کہ موسم سرما کے لیے پائیدار ہیں، کیونکہ ابھی بھی بیشتر علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔ خیموں کی پہلی کھیپ صوبہ سندھ کے شہر دادو کے لیے روانہ کی گئی، جہاں سیلاب خاصا شدید تھا۔ ہم NDMA کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، اور ہم ان کی رہنمائی کے ساتھ ضرورت مندوں تک خیمے پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں ".
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بقیہ خیمے جلد از جلد موزوں ترین جگہوں پر لگائے جائیں،”شین اوجا ک نے مزید کہا کہ ”البیراک گروپ کے طور پر، ہم ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم ضرورت کے مطابق ضروری مدد فراہم کرتے رہیں گے۔”
البیراک گروپ کے ڈائریکٹرکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سیلاب کی تباہی کو قریب سے دیکھاہے جس کے پیشِ نظر ٹینٹ سٹی کے لیے 4,000 خیمے فراہم کیے گئے ہیں جو ان علاقوں میں لگائے گئے ہیں جہاں سیلاب کی شدت رہی ہے۔

تبصرے