Urdu News and Media Website

تخت لاہور کے شہنشاہ کامزاج آمرانہ ہے : الطاف شاہد

لاہور(نیوز نا مہ)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے شہنشاہ کامزاج آمرانہ ہے۔ہم پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے شریف برادران کے آمرانہ طرز حکومت کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔شہبازشریف نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں جوکیاوہ اس پرقوم سے براہ راست سے معذرت کریں۔مقتول زینب کے باپ امین انصاری کوپریس کانفرنس میںبات نہ کرنے دینا اوروزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی وزراء کاتالیاں بجانااورقہقہہ لگانا شرمناک تھا۔شاید کوئی فوجی ڈکٹیٹر بھی اس طرح ایک عام اورغمزدہ شہری کامائیک بندنہ کرتاجس طرح شہبازشریف نے کیاتھا۔شریف خاندان نے صوبائیت اورمنافرت کی سیاست کاعلم اٹھالیا ،دونوں بھائیوں کے طرز سیاست سے ریاست اورجمہوریت کوشدیدخطرہ ہے ۔ سانحہ قصور کی پروفیشنل اندازسے تحقیقات کرتے ہوئے سرپرستی کرنیوالے بااثر سیاستدانوں اورسہولت کاروں کوبے نقاب کیا جائے ۔جنسی درندوں کوکیفرکردارتک پہنچانا مہذب شہریوں کاانفرادی اوراجتماعی فرض ہے۔ زینب کے قاتل کی تاخیر سے گرفتاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسرخرونہیں بلکہ بے نقاب کیا ہے ۔

تبصرے