Urdu News and Media Website

تاریخی میچ میں پاکستان فاتح،ٹی ٹوئنٹی میں بھی وائٹ واش

لاہور(نیوز نامہ)پاکستان اور سری لنکا درمیان تاریخی میچ اور سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرتے ہوئے سری لنکا کو ون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں مخالف ٹیم کو 181 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بنا سکا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔لاہور قذافی اسٹیڈیم کھچا کھچ تماشائیوں سے بھرا رہا اور شائقین نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے ترانے پڑھے گئے۔

۔

تبصرے