Urdu News and Media Website

بے حسی کی انتہا، یمن میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مطابق یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں تاہم ایک رپورٹ میں ادارے کا کہنا تھا کہ تنازع کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک میں بیس لاکھ کے قریب بچے سکول نہیں جاپارہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کے نتیجے میں بچے نہ صرف خون میں مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں غربت اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں ۔

تبصرے