Urdu News and Media Website

بیکڈ ڈرم اسٹکس

اجزاء:
ڈرم اسٹکس:چھ عدد
ادرک لہسن:دو چائے کے چمچ
نمک:آدھا چائے کا چمچ
بھنا زیرہ:دو چائے کے چمچ
چاٹ مصالحہ:ایک چائے کا چمچ
کٹی شملہ مرچ:ایک عدد
ابلا آلو:ایک عدد
کٹی ہری مرچ:دو عدد
کالی مرچ:آدھا چائے کا چمچ
ہری پیاز:دو عدد
ترکیب:
پہلے کٹی شملہ مرچ، ہری پیاز، کٹی ہری مرچ اور آلو کو باریک کاٹ لیں۔اب ان میں نمک، بھنا زیرہ، چاٹ مصالحہ اور کالی مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔پھر ڈرم اسٹکس کا گوشت ہڈی پر سے اس طرح اتاریں کہ وہ الگ نہ ہو۔پھر ان میں مصالحہ بھر دیں۔ اور اوپر کرکے دھاگے سے باندھ دیں۔اب اسے 180c پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کریں۔

تبصرے