Urdu News and Media Website

بین الصوبائی قائداعظم گیمز، سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے کامارچ پاسٹ

اسلام آباد(نیوز نامہ)دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء اتوار کے روز اسلام آباد میں شروع ہوگئیں، افتتاحی تقریب لیاقت جمنیزیم پاکستان سپورٹس بورڈمیں منعقد ہوئی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے 385کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستے نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی قیادت میں شرکت کی،سٹیج پر سینٹر راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ، سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور دیگرشریک تھے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ کی قیادت میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے باوقار مارچ پاسٹ کیا،مارچ پاسٹ میں تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنجاب کے روایتی لباس پگڑی اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ پرچم اٹھائے دستے کی قیادت کرتے ہوئے لیاقت جمنیزیم میں داخل ہوئے تو شائقین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر بھرپور داد دی، دستے میں شامل 19گیمز کے 385کھلاڑی اور آفیشلز نے ہاتھ ہلا کر شائقین کو جواب دیا۔

تبصرے