Urdu News and Media Website

بینظیر بھٹو جیسی لیڈر صدیوں بعد پیداہوتی ہیں:رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)شہیدبے نظیر بھٹو جیسی لیڈر صدیوں بعد پیداہوتی ہیں انکی شہادت ملک پاکستان بلکہ تمام اسلامی ممالک کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے انکی قائدانہ صلاحیتوں کو آنیوالی کئی نسلیں مدتوں یاد رکھیں گی انکے دور حکومت میں پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند اور ملک نے تعمیروترقی کی منازلیں طے کیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 186سابق ممبر پنجاب بار کونسل رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ نے مقامی پارٹی رہنمائوں حاجی خضر بشیر بلوچ، شاہدسلیم نوناری، رائو رفیق ساجد، فوزیہ ممتازرانجھا کے ہمراہ محترمہ بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش سے رینالہ پریس کلب میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ رینالہ حلقہ پی پی 186سے سینکڑوں کارکنوں نے گڑھی خدابخش بی بی شہید کے مزار پر حاضری دیکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریب میں شرکت کرکے ثابت کیاکہ رینالہ خورد کی عوام اپنی قائد سے محبت کرتے تھے اور کرتے رہیں گے رانا عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ یہاں پر عوامی محبت کا منظر دیدنی ہے بھٹو خون سے پیار کرنے والے ایک جنون کا منظر پیش کر رہے ہیں لفظ بھٹو جیالوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتاہے پی پی کا جیالا مرتو سکتا ہے پارٹی کو چھوڑ کرکسی اور کو ووٹ دینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ان شاء اللہ آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کاہوگا بلاول بھٹو وزیر اعظم منتخب ہوکر ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے ادھورے خوابوں کو پورا کریں گے۔

تبصرے