بھا رت نےافغانستان کو بھی چونا لگا دیا
کا بل (ما نیٹرنگ ڈیسک)بھا رت نےبنگلہ دیش اور میا نمار کے بعد افغانستان کو بھی چونا لگا دیا۔نئی د ہلی نے کا بل کو ایک لا کھ دس ہزار ٹن ناقص گندم فروخت کر دی،ہزاروں افراد بیمار ہونے پر افغان میڈیا چلانے لگا،بھا رت نے بنگلہ دیش کو استعمال شدہ اور نا قص طیارے اور اسلحہ فروخت کیا۔میانمار کو مسلما نوں کے خلاف کارروائی کے لئے دئیے گئے جد ید اسلحہ کے سا تھ پرانا اسلحہ بھی فروخت کیا،نئی دہلی نے دو پڑوسی ملکوں کو چو نا لگانے کے بعد اب افغانستان کو بھی نا قص اور انسانی صحت کے لئے مضر صحت گندم فر وخت کر دی۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ گندم انسان کے کھا نے کے قابل نہیں۔