Urdu News and Media Website

بھارت کے بھگت کراچی کاامن واستحکام کرچی کرچی نہیں کرسکتے،الطاف شاہد

لاہور(نیوزنامہ)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ شہرقائد پاکستان اورپاکستانیوں کادل ہے۔بھارت کے بھگت کراچی کاامن واستحکام کرچی کرچی نہیں کرسکتے۔پاک سرزمین پارٹی کے قائدین سے کارکنان تک ہم مادروطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔پاک سرزمین بھارت کے کسی بھگت کابوجھ برداشت نہیں کرے گی،اس نحوست سے نجات تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پاکستان کے غیور فرزند دشمن کے ہرایجنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال کی قیادت میں ہمارے محب وطن کارکنان کراچی اورپاکستان کیخلاف ہر مذموم سازش کوناکام بنادینگے ۔وہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ کراچی آزادکرومہم کاماسٹرمائنڈلندن میں بیٹھا ہے اوراس کی ڈوریاں دہلی سے ہلتی ہیں۔امریکہ اوربرطانیہ سمیت کوئی ریاست ان گمراہ عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتی،اوورسیز پاکستانیوں کے ہوتے ہوئے کسی ملک میں مٹھی بھر گمراہ عناصر پاکستان دشمن سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی کومادروطن پاکستان کی قدروقیمت کاادراک ہے ،وہ پاکستان کے بغیر زندگی کاتصور بھی نہیں کرسکتے ۔پاک سرزمین پارٹی کی باضمیر اوربیدارقیادت پاکستانیت کی علامت بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے بھارت کے بھگت کی باقیات کاگندصاف کرنے کاوقت آگیا ۔بھارت کے مٹھی بھر نمک خوارآئندہ انتخابات میں ووٹرز کے ہاتھوں بری طرح خوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی مزید مضبوطی کیلئے چاروں صوبوں کے عوام کو مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی کے پلیٹ فارم پرمتحداورمنظم ہونے کی ضرورت ہے ۔قیام پاکستان والے جذبو ں کے تحت استحکام پاکستان کیلئے جوجہاں اسے وہاں اپنااپناتعمیری کرداراداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فرزندپاکستان مصطفی کمال کومایوس نہیں کریں گے۔

تبصرے