Urdu News and Media Website

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راول کوٹ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔اس سے قبل 8 دسمبر کو بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےچڑی کوٹ سیکٹر پر ایک جنازے پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔30 ستمبر 2017 کو بھی بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا اور نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلاء میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہید جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہواتھا۔

تبصرے