Urdu News and Media Website

بھارت نے امریکہ کو ایف 16 کی فراہمی سے روکا:امریکی سینیٹر کا انکشاف

نیویارک (نیوز نامہ)سابق امریکی سینیٹر لاری پریسلر نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ  بھارت نے پاکستان کو ایف 16 فراہم کرنے کا معاہدہ رکوایا تھا۔پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے کا معاہدہ کروانے کے لیے جس لابنگ فرم نے کام کیا تھا، اسی نے تجویز شدہ فروخت کو رکوانے کے لیے طیاربنانے والی کمپنی کے سامنے بھارت کے حق میں وکالت کی تھی۔اس بات کا انکشاف سابق امریکی سینیٹر لاری پریسلر نے ہتھیاروں میں گھرے ہمسائے‘ کے عنوان سے اپنی ایک کتاب میں کیا۔مذکورہ کتاب کو حال ہی میں بھارت میں پینگوئن رینڈم ہاو¿س کی جانب سے شائع کیا گیا جبکہ اس کتاب کے کچھ اقتباسات بھارتی ڈیجیٹل میگزین ‘کوارٹز’ میں شائع کیے گئے۔خیال رہے کہ لاری پریسلر نے ہی ’پریسلر ترمیم‘ پیش کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کیلئے معاشی اور فوجی امداد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے