Urdu News and Media Website

بھارتی ڈرون گرانے پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوںکا پاک فوج کو خراج تحسین

لاہور(نیوزنامہ )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالدمحمود،مولانا ظہیراحمدقمر،مولانا عبدالشکوریوسف ،قاری محمدامین عاجزنے اپنے ایک مشترکہ بیان میںپاک فوج کی طرف سے جاسوسی کرنیوالے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرانے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندو بنیے کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ پاک فوج وطن کے دفاع و بقاء کیلئے ہرطرح اورہروقت چوکس و تیار کھڑی ہے اورملک کیخلاف کاروائیاں کرنے والے کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔علماء نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی ڈرون گراکر پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں اور 21کروڑ غیور عوام اپنے ازلی و مکار دشمن بھارت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئے روز ایل او سی پر بھارت کی دہشتگردانہ فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور بڑھتے مظالم ان تنہائی ناقابل برداشت ہیں عالمی دنیا کی بھارتی دہشتگردی اور جنگی جنون پر خاموشی سراسر مجرمانہ فعل ہے اگر بھارت کے دہشتگردانہ عزائم کا تدارک نہ ہوا تو جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں پڑ جائیگا ۔

تبصرے