Urdu News and Media Website

بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ، مزید 2 شہری شہید، ایک زخمی

پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں

سیالکوٹ(نیوزنامہ ) بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر مسلسل دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ جاری، بھارتی فائرنگ سے مزید 2 پاکستانی شہید اور1 زخمی ہوگیا، پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔ بھارتی فورسز نے ورکنگ بانڈری کے ہرپال،، باجڑہ گھڑھی اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، لاشوں اورزخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

تبصرے