Urdu News and Media Website

بھارتی فوج کے سابق کرنل نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد کیوں دی؟

بھارتی فوج کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار سابق کرنل دھنویر سنگھ کا کہنا ہےکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یومِ آزادی پر بڑا تحفہ دیا ہے۔

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی آرمی کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار

کرنل دھنویر سنگھ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی حالت اُس لڑکے جیسی ہے جو 2 سورماؤں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں بھارتی مظالم ، بھارتی فوج کے افسر بھی باغی ہونے لگے

 


بھارتی آرمی کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو مبارک باد دیتا ہوں۔
لاہور( ویب ڈیسک)

تبصرے