Urdu News and Media Website

بھارتی فوج کی پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے 4 جوان شہید

راولپنڈی(نیوز نامہ،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پھر جارحیت سےباز نہ آیا۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے بھی تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات جاری ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ لائن آف کنٹرول پر کمیونی کیشن لائن کی مرمت کررہے تھے۔

تبصرے