Urdu News and Media Website

بھارت:انتہاپسند ہندوؤں نے 20 مسلمان خاندانوں کو گاؤں سے نکال دیا

راجھستان (نیوز نامہ )بھارتی ریاست راجستھان میں ہندؤوں نے 20 مسلمان خاندانوں کو گاؤں سےنکال دیا جو ان مشکل حالات میں خیموں میں رہنے اور فاقے کرنے پرمجبور ہیں۔راجھستان کے علاقے جیسلمر کے گاؤں  میں ہندوؤں کی جانب سے 20 مسلمان خاندانوں کو گاؤں چھوڑنے پرمجبور کردیا گیا جس کے بعد 150 افراد پر مشتمل یہ لوگ خیموں میں کھانا پینا اور دیگر ضروریات زندگی کی عدم موجودگی کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں، جس  کی وجہ سے ان لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ نے بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی مدد کرنے سے صاف انکارکردیا۔ علاقے سے نکالے جانے والے مسلمان مقامی فوک گلوکار عماد خان کا خاندان ہے جسے ہندو پنڈت اوراس کے بھائیوں نے یہ الزام لگا کر قتل کردیا تھا کہ اْس نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار پرجو بھجن گایا اس میں جان بوجھ کر غلطی کی گئی۔

تبصرے