Urdu News and Media Website

بچوں کے خلاف جنسی تشدد روکنے کے لئے اخلاقی تربیت کا نظام بحال کیا جائے :پروفیسر ڈاکٹرمیاں اکرم

ؒلاہور(نیوزنامہ) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے پاکستانی معاشرے میں بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ تربیت کے موثرانتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا ماضی میںہمارے تعلیمی اداروں میںصبح کی اسمبلی، بزم ادب اور ٹیٹوریل گروپس کے ذریعے طلباوطالبات میں اسلامی اخلاقی تعلیمات کو راسخ کرنے کا کام بخوبی ہوتا تھا جو کہ اب ختم ہوکر رہ گیا ہے،چنانچہ اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں اس کااحیا کیا جائے اور اساتذہ طلباء کی تربیت کریں۔ وہ تنظیم منزل لاہور میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی عہدیدران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ ہر سطح کے تعلیمی نصابات کو اسلامی اخلاقیات کے نظام کے مطابق ترتیب دینے کے لئے قلیل المیعاد اور طویل المیعاد منصوبے بنائے جائیں ۔ اس سلسلہ میں انہوںنے تنظیم اساتذہ کی موجودہ نصابات کا جائزہ لینے والی کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنے کام کو مکمل کریں اور قوم کی رہنمائی کے لئے بہترین تعلیمی منصوبے کے خدوخال پیش کریں۔

تبصرے