Urdu News and Media Website

بنانا آئس کریم

اجزاء:
کیلے:چھ عدد
باریک کٹے اخروٹ:ایک پیالی
تازہ دودھ:ایک پیالی
چینی:آدھا پیالی
فریش کریم:چار پیکٹ
پائن ایپل جیلی پاؤڈر:ایک پیکٹ
بنانا جیلی پاؤڈر:ایک پیکٹ
اسٹرابیری جیلی پاؤڈر:ایک پیکٹ
بسکٹ کا چورا:ایک پیکٹ
کیریمل بنانے کے لیے:
چینی:ایک پیالی
پانی:دو سے تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
پہلے تازہ دودھ، فریش کریم اور چینی ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اب پائن ایپل جیلی پاؤڈر، بنانا جیلی پاؤڈر اور اسٹرابیری جیلی پاؤڈر کو الگ الگ پیالیوں میں جما کر کیوبز بنالیں۔
پھر ایک الگ اور پھیلے ہوئے سرونگ ڈش میں تیار کریم، کیلے اور باریک کٹے اخروٹ ڈالیں۔ساتھ ہی تینوں جیلی کے تھوڑے تھوڑے کیوبز ڈال کر بسکٹ کا چورا پھیلا کر ڈال دیں۔اس کے بعد کیلے اور فریش کریم پھینٹ کر شامل کریں۔آخر میں فرائنگ پین میں چینی اور پانی ملا کر کیریمل بنالیں۔سب سے اوپر تینوں جیلی کے تھوڑے تھوڑے کیوبز اور کیریمل ڈال کر ٹھنڈا کرلیں اور باریک کٹے اخروٹ ڈال کر سرو کریں۔

تبصرے