Urdu News and Media Website

بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب

بلو چستان (نیوز نا مہ) بلوچستان کی اسمبلی کے ارکان نے عبد القدوس بزنجو کو صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میںکل 54 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 41 ووٹ حاصل کر کے عبد القدوس بزنجو بننے میں کامیاب ہو گئے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار آغا سید لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کیے۔قدوس بزنجو کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے اور وہ ن لیگ کے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری سے منحرف اراکین اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار تھے۔ بلوچستان اسمبلی کے 65 اراکین میں سے ن لیگ کے 21، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 14، نیشنل پارٹی کے 11، جمیعت العلما اسلام کے آٹھ، ق لیگ کے پانچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے دو اراکین ہیں۔

تبصرے