Urdu News and Media Website

بلا سود قرض کی فراہمی کا مقصد ہنر مند افراد کے کاروبار میں وسعت اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے: سید احسان اللہ وقاص

لاہور( نیوزنامہ)الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے بورڈ کا سالانہ اجلاس الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کی زیرِ صدارت لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان، الخدمت پروگرامز کے جنرل مینجر سفیان احمد خان، مواخات پروگرام کے ڈپٹی مینجر احمد قدیر سمیت ملک بھر سے مواخات پروگرام کے مرکزی اور ریجنل ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں سال 2016ء کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ سال کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ مواخات پروگرام کی بنیاد مواخاتِ مدینہ کی طرز پر رکھی گئی ہے۔اس پروگرام کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کا مقصد ہنر مند افراد کے کاروبار میں وسعت اور اِن کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔نیشنل ڈائریکٹر مواخات پروگرام جمشید علی خان نے کہا کہ گذشتہ سال الخدمت مواخات پروگرام کے تحت 11ملین روپے کی مدد سے 456 افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا گیا۔ الخدمت مواخات پروگرام کے نئے ماڈل کے تحت لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے جس کے تحت مستحق محنت کشوں میں بلاسود قرض کی فراہمی جاری ہے۔اس کے علاوہ لبریشن لون کی بھی منظوری دی گئی جس سے قرضوں میں جکڑے مجبورافراد کی مدد کی جائے گی اور سود جیسی لعنت کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

تبصرے