Urdu News and Media Website

بجلی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(نیوز نا مہ ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنت کی مد میں فی یونٹ 3روپے 11پیسے کمی کردی،قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 25ارب روپے کے لگ بھگ ریلیف ملے گا ،نرخوں میں کمی کا اطلاق300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پرنہیں ہوگا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنت کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے11 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔ ۔صارفین کو یہ ریلیف جنوری دو ہزار اٹھارہ کے بلوں میں دیا جائے گا۔

تبصرے