Urdu News and Media Website

باپ کے نام کی وجہ سے زیادہ دبائو میں نہیں آتا، جونیئر ٹنڈولکر

ممبئی(ما نیٹرنگ ڈ یسک) بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے کہا ہے کہ باپ کے نام کی وجہ سے زیادہ دبائو میں نہیں آتا ، جب میں بولنگ کر رہا ہوتا ہوں تو میرے ذہن میں بس یہی ہوتا ہے کہ میں ہر بار پچ پر گیند زیادہ قوت سے دے ماروں اور جب میں بیٹنگ کر رہا ہوتا ہوں تو بس اپنی شاٹس کھیلتا ہوں، اور فیصلہ کرتا ہوں کہ کن بولروں کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنا ہے اور کن کے خلاف نہیں۔جونیئر ٹنڈولکر نے بولر بننے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔’بس میں لمبا اور زیادہ مضبوط ہوتا گیا۔ میں بچپن میں تیز بولنگ کرنا پسند کرتا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ میں تیز بولر بن جائوں کیوں کہ انڈیا میں ویسے بھی ان کی قلت ہے۔’ارجن بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی بلیبازی میں لوگوں کو ان کے والد کی کلاسک کور ڈرائیو کی جھلک نہیں ملے گی، بلکہ ان کی بولنگ میں مچل جونسن یا پھر مچل سٹارک کا انداز نظر آئے گا کیوں کہ ارجن نے انھی دو بولروں کو اپنا ماڈل تصور کر رکھا ہے۔

تبصرے