Urdu News and Media Website

بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کاسپینش کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج

بارسلونا سینٹر کے محلہ راوال کے باسی منشیات فروشوں سے تنگ آکر بالآخر گزشتہ روز گھروں سے باہر نکل آئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان منشیات فروشوں اور انسانیت کے دشمنوں کیخلاف سنجیدہ ایکشن لیا جائے اور ہماری ان لوگوں سے نجات دلائی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم ان لوگوں سے تنگ آ گئے ہیں ، ہماری گلیاں انہوں نے منشیات اور بول براز سے آلودہ کر دی ہیں مگر حکومت ان کے خلاف کوئی جامع ایکشن نہیں لے رہی۔ واضع ہو کہ روال میں سب سے زیادہ کمیونٹی پاکستانی ہے اور چند دن پہلےحکومت سے ہیروئین فروشوں کے ایک گیارہ رکنی گروہ کو گرفتار بھی کیا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس گروہ میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے جو بحثیت پاکستانی ہمارے لئے شرم کا مقام ہے

تبصرے