Urdu News and Media Website

ایچ ای سی اور ہواوے کے اشتراک سے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام 2021مکمل

اسلام آباد(نیوزنامہ) ایچ ای سی اور ہواوے کے اشتراک سے سیڈز فار دی فیوچر پروگرام 2021مکمل ہو گیا ۔سیڈز فار دی فیوچر پروگرام پاکستان میں ہواوے کے سماجی ،کاروباری شراکت کے ہدف میں کامیاب اضافہ رہا ہے۔ پاکستانی طلباء کی پہلی کھیپ 2015میں چین گئی تھی۔ اب تک 117پاکستانی طلباء اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ریموٹ ورچوئل ایونٹ کے ذریعے ہواوے پاکستان ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔کو و ڈ 19کی پا بند یو ں کی وجہ سے پر وگرام کو آن لا ئن منعقد کیا گیا تھا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک ہزار سے زائد درخواست گزاروں کے پول میں سے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے 40انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے طلباء کونامزد کیا۔پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے آنیوالے STEMٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ آئی سی ٹی مارکیٹ کے عالمی رہنما کے طور پر ہواو ے مقامی آئی سی ٹی صنعتوں کو ان کے آپریشنل علاقوں میں ترقی دینے کیلئے کو شا ں ہے ۔ایک ہفتے کے آن لائن پروگرام میں طلبا نے ہواوے اور انڈسٹری آئی سی ٹی کے ماہرین سے فنی تربیت حاصل کی۔40طلبا میں سے 30نے کامیابی کے ساتھ کورس پاس کیا اور گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ ٹاپ ٹین سٹوڈنٹس اور بیسٹ ٹیم لیڈر کو ایوارڈ بھی ملے۔اختتامی تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل نے ہواوے کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان بھر میں یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا جا رہا ہے ۔کو رس میں پا س ہو نیوالے طلباء کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔اس موقع پر صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی نے کہا کہ ہواوے آنے والی نسل کو کل کے ٹیکنالوجی لیڈرز ، اختراع کاروں اور علمبردار بن کر اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں مدد دے رہا ہے۔نائب صدر ہواوے مشرق وسطی اسپیس لی نے ڈاکٹر شائستہ سہیل اور ایچ ای سی ٹیم کا شکریہ کرتے ہو ئے کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے کچھ بہترین آئی سی ٹی علم پاکستان کے طلبا کیساتھ شیئر کئے جاسکتے ہیں، تقر یب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی تاج محمد ، ڈپٹی سی ای او ہواوے پاکستان مسٹر ووہان نے بھی شرکت کی ۔

تبصرے