Urdu News and Media Website

این سی اے میں رحمت اللعالمین کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش 

لاہور(نیوزنامہ) نیشنل کالج آف آرٹس میں ربیع الاول کے مقدس مہینے کے حوالے سے رحمت اللعالمین کے عنوان سے خطاطی کے فن پاروں پر مشتمل خوبصورت نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری تھے۔تقریب میں کالج فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ معلم انسانیت ہیں۔ آپ کی پوری حیات طیبہ ِ،حسن اخلاق اورعفوودرگزر سے عبارت ہے۔

آپ تمام دُنیا کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ آج ہمیں اپنے ملک میں پیکر صداقت حضور محمدﷺ کے اعلیٰ اور بلند گفتارو کردار کی پیروی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

خطاطی کی اس تقریب میں آرٹ کے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورفن پاروں کو بے حد سراہا۔

تبصرے