Urdu News and Media Website

ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس نہ دینے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔ ایف بی آر نے  2015 میں واجب الادا انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ایف بی آر کے مطابق گلوکار نے 33لاکھ 48 ہزار انکم ٹیکس نہیں دیا۔اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بعد 1لاکھ 5 ہزار روپے وصول بھی کر لیےگئے ہیں۔راحت فتح علی خان سے پہلے اداکارہ نور کے بھی بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے