Urdu News and Media Website

ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا

ممبئی (نیوزنامہ)ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا، وہ خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دینے کے لیے مخصوص قسم کا تیل استعمال کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کیلئے بھارت ریاست کیرالہ سے سلمنگ آئل (دبلا کرنیوالا تیل) منگواتی ہیں اور اسکا استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ ہمیشہ جوان ،خوبصورت اوردبلی دکھائی دے سکیں ۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی آنیوالی فلم میں خوبصورت دکھنے کیلئے بھی سلمنگ آئل منگوائے ہیں جو بچن ہائوس پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ رپورٹس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے سلمنگ آئل کا استعمال کررہی ہیں۔

تبصرے