Urdu News and Media Website

ایشوریہ رائے فلم رات اور دن کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلم رات اور دن کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 1967 میں بننے والی تھرلر اور تجسس سے بھرپور فلم رات اور دن کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی جس میں اداکارہ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیاتھا، فلم میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن منتشر کا کردار ادا کریں گی، فلم کی پیشکش ارجن این کپور اور پریرنا اروڑا جبکہ ہدایات سدھارتھ آنند دیں گے۔ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے فلم پھنے خان کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔

تبصرے