Urdu News and Media Website

ایسا قصبہ جس کی آبادی صرف ایک خاتون پر مشتمل ہے

مونووی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کا وہ قصبہ ہے جس کی آبادی حیران کن طور پر صرف ایک خاتون پر مشتمل ہے۔امریکی قصبے میں صرف ایک خاتون رہائش پذیر ہیں جن کا نام ایلسی آئلر ہے، اور وہ ایک تنہائی پسند خاتون ہیں۔ایلسی آئلر ہر سال میئر کے انتخابات کا بورڈ لگاتی ہیں اور پھر خود اپنے آپ کو ووٹ دے کر منتخب کرلیتی ہیں۔ جبکہ شہر کا درجہ برقرار رکھنے کے لیےوہ ہر سال 500 ڈالر ٹیکس اپنے آپ کو ہی ادا کرکے پانی اور بجلی کے اخراجات ادا کرتی ہیں اورتمام تر کاغذات بھی جمع کراتی رہتی ہیں۔1930کی دہائی تک مونووی کی آبادی 150 افراد پر مشتمل تھی جبکہ1980 میں شہر کی آبادی 18 ہوگئی، 2004 میں ایلسی کے شوہر کا بھی انتقال ہوگیا، ان کے دو بچے تھے لیکن وہ بھی یہ جگہ چھوڑ کر چلے گئے۔قصبے میں ایک ہوٹل اور ایک لائبریری بھی ہے۔یہاں اکثر راہ گیر یا کچھ لوگ چھٹی گزارنے آتے ہیں جن کی میزبانی ایلسی کرتی ہیں۔ایلسی کے مطابق وہ اس علاقے میں پلی بڑھی ہیں اور یہاں تنہا رہنا پسند کرتی ہیں۔

تبصرے