Urdu News and Media Website

آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ:سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی ایف سی نے باباکارگو کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی ایف سی نے سخت مقابلے کے بعد باباکارگو کو1-0سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون گراونڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ شپ کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی فٹ بال کلب نے باباکارگوایف سی کو صفر کے مقابلے ایک گول سے زیر کرکے فائنل میں جگہ پکی کی جہاں اس کا مقابلہ کیمپس یونائیٹڈ سے ہوگا۔ میچ کا واحد گول پنجاب یونیورسٹی کے سٹرائیکر داود نے سکور کیا۔ فائنل پنجاب یونیورسٹی اور کیمپس یونائیٹڈ کے مابین آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

تبصرے