Urdu News and Media Website

آصف زرداری میں بھٹو کی روح آگئی

میرپور خاص(نیوزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح آگئی۔میرپور خاص میں شہید بینظیر بھٹو سٹیڈیم میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز نواز شریف کیا پیچھے کے راز بتائیں گے وہ تو خود ہی راز ہیں۔ بتایا جائے کہ جو شخص یونین کونسل کی نشست نہیں جیت سکتا وہ کس طرح ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ وہ یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ بھٹو خاندان سے ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ان کے اندر پیپلز پارٹی کے مرحوم قائد ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ تمام مظلوموں کو ان کی حقوق دلوائیں گے اور یہی ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تھر میں بجلی کا کارخانہ لگ رہا ہے، ایئرپورٹ بن رہا ہے، آج تک غریب عوام کو جو کچھ بھی دیا پیپلز پارٹی نے دیا اور جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کر کے دکھائے۔ مراد علی شاہ ہی سندھ کے اگلےوزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا اس لیے ہے کیونکہ پاکستان میں نااہل حکمران حکومت کر رہے تھے، انہیں جس مقصد کے لیے حکومت میں لایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا بلکہ ان کے دوستوں کی صنعتیں لگتی گئیں۔ملک کا وزیر خارجہ اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ نااہل ہوچکے اور جسے وزیر خارجہ لگایا ہے وہ انگریزی بھی پنجابی کی طرح بولتا ہے حکومت کو ایسا وزیر مقررنہیں کرنا چاہیے تھا جسے غیر ملکی بھی سمجھ نہیں پاتے۔

تبصرے