Urdu News and Media Website

آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور

منیلا(ما نیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں مایون آتش فشاں پھٹنے سے ہزراوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔ریسکیو ورکر نے بتایا ہے کہ 70ہزارلگ بھگ لوگ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے سے بچنے کیلئے اسکولوں اور دیگر عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہے ۔آتش فشاں پرنظررکھنے والے ادارے نے آتش فشاں پھٹنے سے خبردارکیاتھا جبکہ لوگوں کے انخلا کیلیے علاقوں کاتعین بھی کردیاتھا جس کے 9کلومیٹر کے رقبے تک لوگوںسیف مقامات پر منتقلی شروع کردی گئی تھی۔فلپائن کے البے صوبے کے شہری دفاع کے آفسر نے بتایا ہے کہ3لاکھ 60ہزار لوگ آتش فشاں کے دھویں میں سانس لے رہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ تر کسان اور ان کے خاندان شامل ہیں۔

تبصرے