Urdu News and Media Website

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ڈینگی مکاو مہم کا آغاز کر دیا

اوکاڑہ(نیوزنامہ) اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نےبھرپور مون سون سیزن کے پیش نظر یونیورسٹی میں ڈینگی مکاو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے پورے کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامی علمے کو یونیورسٹی میں ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

 

ڈینگی مہم کے مقاصد بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا عموما کوڑے دانوں اور مختلف جگہوں پہ رکھے ہوئے دیگر برتنوں میں پانی جمع ہونے اور کھڑے رہنے سے افزائش پاتا ہے۔

اس کے خاتمے کا بہترین حل یہ ہے کہ ایسی جگہوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے اور پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ ہمارا مقصد نہ صرف کیمپس بلکہ ارد گرد کے ملحقہ علاقوں سے ڈینگی کی بیماری کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

تبصرے