Urdu News and Media Website

اورکزئی ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ ، 2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

ہنگو(نیوزنامہ )اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب سپین ٹل کے علاقے میں ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افرادجاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ۔ حملے میں2 افرادجاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تبصرے