Urdu News and Media Website

انگلش فاسٹ بائولر نے گلوکاری شروع کر دی

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے لندن کی سڑکوں پر گلوکاری شروع کر دی۔ٹیسٹ میچ سپیشل کے سلسلے میں چارلس ڈگ نیل اور ہیری موئیرن کے ساتھ انہوں نے 1980 کے یورپین راک بینڈ دی فائنل کانٹ ڈان کے گانے پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جیمز اینڈرسن گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کئی تقریبات میں انہوں نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ گلوکاری کا شوق کرکٹرز میں کوئی نئی بات نہیں جہاں ویسٹ انڈین آل رانڈر ڈی جے براوو باقاعدہ گلوکار بن چکے ہیں، جنہوں نے اپنے پہلے گانے چیمپئن چیمپئن سے خوب شہرت حاصل کی۔

تبصرے