Urdu News and Media Website

انڈونیشیا:میچ کے دوران گول کیپرزندگی کی بازی ہار گیا

انڈونیشیا(نیوز نامہ) انڈونیشیا میں ایک فٹبال لیگ میچ کے دوران گول کیپر کی اپنی ہی ٹیم کے ایک کھلاڑی کے ساتھ ٹکر ہو گئی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ  اس ٹکر  کے بعد گول کیپر کی موت واقع ہوگئی ہے۔گول کیپر کو ممکنہ طور پر سر پر چوٹ اور گلے پر چوٹ آئی۔38 سالہ شوئرل ہودا  کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ مشرقی جاوا کے شہر لمونگن میں واقع لمونگن ہسپتال کےڈاکٹر یودسٹرو اندری نگروہو کا کہنا ہے کہ ہودا کو سینے اور نچلے جبڑے پر چوٹ آئی تھی، ٹکرانے کے باعث ہودا کا سانس رک گیا اور دل کا دورہ پڑا۔جس میچ میں یہ واقعہ ہوا وہ پرسیلا اور سیمین پڈانگ کے درمیان تھا جو جاری رہا اور اس میں پرسیلا کلب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔پرسیلا فٹ بال کلب کا کہنا ہے کہ ان کے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے گول کیپر کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں حصہ لیا۔ ہودا نے اس کلب کی پانچ سو سے زائد میچوں میں نمائندگی کی تھی۔‘

تبصرے