Urdu News and Media Website

انٹر کالجز مقابلہ حُّسن نعت,شالیمار کالج کے طالبعلم صاحبزادہ حذیفہ اشرف نوشاہی کی تیسری پوزیشن

لاہور ( نیوز نامہ )نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میںانٹر کالجز مقابلہ حُّسن نعت نبی پاکﷺ میں گورنمنٹ شالیمار پوسٹ گریجویٹ کالج کے طالب علم صاحبزادہ حذیفہ اشرف نوشاہی نے سوئم پوزیشن حاصل کر لی۔ مقابلہ حسن نعت مین کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ 25 دسمبر کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ دی مال لاہور میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں صاحبزادہ حذیفہ اشرف نوشاہی کو سند امتیاز اور انعامی کتب سے نواز اگیا۔حذیفہ نوشاہی کو سند امتیاز سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر رفیق احمد نے عطا کی۔ صاحبزادہ حذیفہ اشرف نوشاہی کالج کی نعت کونسل کے صدر بھی ہیں۔ صاحبزادہ حذیفہ نوشاہی نبی پاکﷺ کی ثناء خوانی میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں وہ قانون دان صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے فرزند ہیں۔وہ ملک بھر میں میلاد پاک ﷺ کی محافل میں نبی پاکﷺ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات جن میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے صدر دلاور چوہدری، پرنسپل گورنمٹ کالج آف کامرس سبزہ ذار لاہو پروفیسر احمد اعوان،پیس مشن امریکہ کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری ،مصطفائی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سعیدی، گیریژ یونیورسٹی لاہور کے شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین ڈاکٹرسعید احمد سعیدی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی ، ممتاز شاعر قمر ریاض ،سجادہ نشین درگاہ زاویہ نوشاہی سرگودہا پیر طریقت حکم میاں محمد یوسف قادری نوشاہی، ورلڈ کالمسٹ کلب کے صدر دلاور چوہدری، الزہرہ گروپ آف کالجز سرگودہا کے ڈائریکٹر جاوید مصطفائی، انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر اسحاق رحمانی، ادب سرائے انٹرنیشنل کے چیئرمین ممتاز شاعر و ہ نثر نگار ڈاکٹر شہناز مزمل، پاور لائزز گروپ کے چیئرمین محمد رضا ایڈووکیٹ روزنامہ الشرق کے گروپ ایڈیٹر اور ہیومن رایٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین محمد ناصر اقبال خان گورنمٹ شالیمار کالج کے پرنسپ اور اساتذہ اکرام نے صاحبزدہ حذیفہ نوشاہی کو مقابلہ حُسن نعت میں سوئم پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکبا دی ہے۔

تبصرے