Urdu News and Media Website

انٹرپرینیور آرگنائزیشن کراچی کا سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد کا اعلان

کراچی(نیوزنامہ)انٹرپرینیور آرگنائزیشن ( ای او کراچی بورڈ )نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید ا مداد کا اعلان کر دیا۔

بورڈ نے تقریبا 4ملین روپے جمع کر لئے۔ رقم انڈس ہسپتال نیٹ ورک اور دی سٹیزن فانڈیشن (TCF) میں تقسیم کر دی گئی ہے۔

ای او نیٹ ورک سب کیلئے تعلیم کے مقصد پر یقین رکھتا ہے اس لیے اس نے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری کی۔

ٹی سی ایف اور انڈس ہسپتال نیٹ ورک سندھ اور بلوچستان میں مسلسل امدادی سرگر میوں میں شامل رہے ہیں۔

مون سون کی طوفانی بارشوں کی وجہ سے تاریخ کا سب بڑا سیلاب پاکستان میں آیا جس سے تقریبا 30 ملین بالغ اور 3.4 ملین بچوں کو امداد کی ضرورت پڑی،پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا۔

طوفانی سیلاب کی وجہ سے ہزاروں قصبے اور د یہا ت تباہ ہوچکے ہیں ، گاؤں کے گا ؤ ں بہہ گئے ۔ تباہ کن سیلاب سے لاکھوں لوگ اپنے گھروں، زمینوں اور ملازمتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

تبصرے