Urdu News and Media Website

انٹرنیشنل کرکٹ کا تاریخی دن،سری لنکن ٹیم 8 سال بعد لاہور میں

لاہور(نیوز نامہ)انتظار ختم ہواپاکسان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا تاریخی دن آگیا۔ سری لنکن ٹیم 8 سال بعد لاہور پہنچ گئ۔آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی-20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔عوام میں جوش وخروش اور میچ کا شدت سے انتظار،قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے شروع ہو گا۔سری لنکا کی ٹیم کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم  رات 2 بجےجبکہ مہمان ٹیم  رات 2 بجکر 25 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پہنچیں جہاں ان کا پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے پرتپا ک استقبال کیا۔ائیرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس، فوج اور رینجرز کےاہلکار تعینات تھے جبکہ ائیرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چاک و چوبند اہلکاروں کو تعینات کیا گیا دونوں ٹیموں کو حج لاؤنج سے بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ ہوٹل پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ہوٹل پہنچنے پر سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیساراپریرا کا کہنا تھا کہ وہ آج پاکستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے