Urdu News and Media Website

انوکھے چور، پرانی گھڑیاں لے اڑے

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک گروہ کے تین ارکان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں پولیس نے بدھ کو د ن بھر چھاپے مارے اس گروہ کے ارکان نے بیس سیکنڈ سے کم کے وقفے میں ایک حملے کے دوران ایک ملین ہانگ کانگ ڈالر (128000امریکی ڈالر) سے زائد مالیت کی پرانی گھڑیاں لے کر رفوچکر ہوگئے۔ ڈکیتی کی یہ لرزا خیز واردات منگل کو رات قریباًنو بجے نیوٹیری ٹریز کے یو ان لون شہر کی مصروف ترین یاٹ سان شاہراہ پر زیوارت کی ایک دوکان میں کی گئی۔ وقوعہ کے وقت ایک 34سالہ شخص دکان کے اندر موجود تھا اس اثناء پر تین افراد جنہوں نے دستانیں نقاب اور ہیٹ پہنچ رکھے تھے ہتھوڑے سے شوکیس کے شیشے توڑ دیے جبکہ اس کے دوسرے ساتھیوں نے شوکیس میں پڑی ہوئی چیزیں اٹھا لی جن میں زیادہ تر رولکس گھڑیاں شامل تھی۔ سیکیورٹی کیمرہ کی تصاویر میں ہتھوڑا بردار ملزم کو سٹور کے داخلے کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھایا گیا جبکہ اس کے ساتھیوں نے قیمتی اشیاء اپنے تھیلوں میں بھر لی۔پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

تبصرے