Urdu News and Media Website

انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(نیوز نامہ) لاہور کے علاقے ٹاﺅ ن شپ میں چھاپے کے دوران انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے علاقہ ٹا ﺅ ن شپ میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے گروہ کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا جس کے دوران انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسپتال کا دیگر عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر عابد اور نجی اسپتال کے مینجر سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا اور دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے اہلکار کے مطابق اسپتال میں 15افراد کام کر رہے تھے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے فرار ہونے کے لیے آپریشن تھیٹر کے دس خفیہ راستے بنا رکھے تھے۔

تبصرے