Urdu News and Media Website

انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدرسید بو علی شاہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

لاہور(نیوزنامہ)انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر سید بو علی ایڈووکیٹ اور انکے بھائی سید صداقت علی شاہ جنرل سیکریڑی پاکستان تحریک انصاف کویت رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے ۔سید بو علی شاہ کی شادی گوجرانوالہ کی معروف کاروباری شخصیت سید محمدمشرف شاہ کی صاحبزادی جبکہ سید صداقت علی شاہ کی بورے والا کی معروف روحانی شخصیت سید مخدوم حسین شاہ کی صاحبزادی سے انجام پائی ۔انکے دعوت ولیمہ میںاندرون اور بیرون ملک سے اہم سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کا منظرپیش کر رہا تھا ،انکی دعوت ولیمہ میں انجمن طلباء اسلام اور متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر نعمان الجبار ، جنرل سیکریڑی پنجاب محمد اکرم رضوی ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکریڑی بلال اعجاز،سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ،صدر چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق،بائو محمد حسین ، سابق نائب صدر اے ٹی آئی چوہدری جان محمد وڑائچ ،سید صابر حسین شاہ ،سید افتخار حسین شاہ گیلانی ،مسلم لیگ (ق)کے ضلعی صدر چوہدری نصیر احمد وڑائچ ،سابق ایم پی اے میاں ارقم خان،کیپٹن سید عاطف اعجاز ،مسلم لیگ نواز کے رہنما ذوالفقار بٹ ،سابق ٹائون ناظم گوجرانوالہ عادل فاروق خاں ،پاکستان فلاح پارٹی کے بانی رکن چوہدری صفدر مسعود گورائیہ ،رانا شہزاد حفیظ ،کویت کے نامور شاعر خالدسجاد احمد ،افضل شافی ،ذوالفقار ذکی ،پاکستان کے معروف شاعر احسان الحق مظہر ،اظہر عباس ،سید اشرف نقوی،پاکستان تحریک انصاف کویت کے رہنمائوں ادیب عباسی ،عامر روشن،اظہر چوہدری ،شہزاد سلطان کیف ،لیاقت علی بٹ ،پنجاب کوآپریٹوبنک کے صدر عثمان مصطفے وڑائچ،پاکستان شماریات ڈویژن کے ڈریکٹیر سید عبدالقادر شاہ ،جسٹس لائرز فرنٹ کے کنونئیر سہیل بیگ نوری ،منیر چوہدری ،کونسلر حافظ وحید اعوان ،مزمل گجر ،عامر اسماعیل ،علی عثمان گھمن ،سید حسنین نوری ،محمد راشد مغل ،مہر سہیل اکرم مصطفائی ،تبریز اکرم سندھو، اسد عطاری ،طیب شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

تبصرے