Urdu News and Media Website

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (نیوز نامہ ) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل کو اسلام آباد پہنچیں گے،ریکس ٹلرسنوزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے دی تھی وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ادھر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی اس سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تبصرے