Urdu News and Media Website

امریکی جوڑے کا شادی یاد گا ر بنا نے کیلئے منفردانداز

نیویارک (ما نیٹرنگ ڈیسک) آج کل نئے شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کو یادگار منانے کے لئے عجیب اور اچھوتے انداز اپنا رہے ہیں تاہم امریکہ میں ایسے ہی ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار کو انوکھا بنانے کے لئے منفرد انداز اپنایا اور سینکڑوں فٹ کی بلندی پر شادی رچائی۔ تاہم ریان اور کمبرے نامی اس جوڑے کی شادی کے لئے پوڑٹاہ کے پہاڑی سلسلے میں 400 فٹ کی اونچائی پر ایک نیٹ باندھا گیا جس پر اس نئے جوڑے نے شادی کی ۔ اس موقع پر جہاں دولہا بے حد خوش تھا وہیں نئی دلہن بھی اپنی انوکھے انداز کی شادی پر پھولے نہیں سما رہی تھی تاہم دوستوں نے نیٹ سے بیس جمپنگ کا مظاہرہ کر کے اس پرمسرت موقع کو مزید خوشگوار بنایا۔

تبصرے